English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیراعظم نے موربی پہونچ کر متاثرین سے ملاقات کی

share with us

گاندھی نگر: یکم نومبر2022(فکروخبر/ذرائع) گجرات کے موربی میں معلق پل ٹوٹنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور موقع پر چلائے جا رہے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم مودی نے موربی میں کیبل پل گرنے کے حادثے کے بعد بچاؤ اور راحت کی کارروائیوں میں مصروف اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے حادثہ کے وقت متاثرین کی جان بچانے میں مدد کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے اس کے بعد موربی سول اسپتال پہنچ کر حادثہ میں زخمو ہونے والے افراد کی بھی عیادت کی۔

قبل ازیں، پٹیل نے کہا، "ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے شکر گزار ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ رہے اور گجرات کا غم غلط کرنے کے حوالہ سے ہماری رہنمائی کی۔"

وہیں، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ گجرات میں موربی پل حادثہ، جس میں اب تک 135 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ’بڑے پیمانے پر بدعنوانی‘ کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سوال کرتے ہوئے کہا "ایک گھڑی بنانے والی کمپنی، جس کو پل کی تعمیر کا کوئی تجربہ نہیں تھا، اسے پل کی مرمت کرنے کی اجازت کیوں دی گئی؟"

دریں اثنا، سپریم کورٹ نے پل کے منہدم ہونے کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو پیر 14 نومبر کو سماعت کے لئے لسٹ کی ہے۔ خیال رہے کہ مچھو ندی پر امدادی کارروائیاں منگل کے روز بھی جاری رہیں۔ این ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ وی وی این پرسنا کمار نے اے این آئی کو بتایا، "شبہ ہے کہ دریا کے نچلے حصہ میں کچھ لاشیں ہو سکتی ہیں، لہذا ہم نے اپنے ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا