English   /   Kannada   /   Nawayathi

دی وائر کے ایڈیٹرز کے گھر دہلی پولس کا چھاپہ ، بی جے پی ائی ٹی سیل کے سربراہ کی شکایت کے بعد کارروائی

share with us

: 31/اکتوبر2022(فکروخبر/ذرائع)دہلی پولیس نے پیر کے روز دیر شام ’دی وائر‘ کے ایڈیٹرز سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، سدھارتھ بھاٹیا اور جانوی سین کے گھروں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ خصوصی ذرائع کے حوالے سے اس واقعہ کی تصدیق ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’دی وائر‘ کے ایڈیٹرز کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کی طرف سے دائر شکایت کے بعد کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھارتھ وردراجن، ایم کے وینو، سدھارتھ بھاٹیا اور جانوی سین کے گھروں پر چھاپہ ماری پولیس کے ذریعہ نیوز پورٹل کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کے دو دن بعد ہوئی۔ شکایت میں بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے کہا کہ ان کی ساکھ کو بدنام کرنے اور داغدار کرنے کے مقصد سے جعلی دستاویزات بنائے گئے۔ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعات 420، 468، 469، 471، 500 آر/ڈبلیو 120بی اور 34 کے تحت درج کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’پولیس نے وردراجن اور وینو دونوں کے گھروں سے الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کر لیے۔ کسی کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور آج کوئی انکوائری نہیں ہوئی۔‘‘ ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا