English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کی دوسری لہر ۲ کروڑ نوکریاں بہالے گئی

share with us

:02جون2021 (فکروخبر/ذرائع)کورونا کی دوسری لہر نے  بڑی تعداد میں جانیں ہی نہیں لی ہیں بلکہ معاشی طور پر بھی شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی  کے مطابق اس وبا کی دوسری لہر کے دوران نہ صرف ایک کروڑ سے زیادہ ہندوستانیوں کو اپنی ملازمتیں گنوانی پڑیں بلکہ ۹۷؍ فیصد شہریوں کی آمدنی گھٹ گئی ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکنامی  (سی ایم آئی ای) کے سی ای او مہیش ویاس نے متنبہ کیا ہے کہ ملک میں بیروزگاری کی سطح بہت جلد ۱۲؍ فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ اپریل میں ملک میں بیروزگاری کی شرح ۸؍ فیصد درج کی گئی تھی۔ گزشتہ سال مئی میں لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگاری کی یہ شرح ۲۳؍ فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ 
 بہرحال کاروباریوں کو امید ہے کہ دوسری لہر کا نقطہ عروج گزر چکاہے، اب ریاستیں دھیرے دھیرے معاشی سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ہٹائیں گی جس سے معیشت کو مہمیز ملے گی۔  مہیش ویاس  نے بہرحال امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ کچھ عرصے میں بے روزگاری کی شرح میں کمی آئے گی۔ان کے مطابق ہندوستانی معیشت میں ۳؍ سے ۴؍فیصد بیروزگاری کی شرح عام بات ہے۔ سی ایم آئی ای نے اپریل  میں    ایک لاکھ ۹۷؍ہزار افراد کا سروے کروایاتھاجس میں گزشتہ ایک سال میں شہریوں کی آمدنی سے متعلق  پریشان کن رجحان سامنے آیا ہے۔ اس سروسے میں  صرف ۳؍ فیصد شہریوں نے اپنی آمدنی میں اضافہ کی بات کہی ہے جبکہ ۵۵؍ فیصد شہریوں  کےمطابق گزشتہ سال کے مقابلے اس سال ان کی آمدنی گھٹ گئی ہے۔  بقیہ ۴۲؍ فیصد کی آمدنی  میں نہ اضافہ ہوا ہے اور نہ کوئی کمی ہوئی ہے ۔    

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا