English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت کی ویکسین پالیسی پر سپریم کورٹ نے ناراضگی کا کیا اظہار

share with us

:یکم جون2021 (فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے کورونا ویکسین کی قیمت میں یکسانیت نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قیمت یکساں رکھی جانی چاہیے ۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس ایل ناگیشور اور جسٹس ایس روندربھٹ کی تعطیلاتی بینچ نے کورونا کے ٹیکے کی مختلف قیمتوں کے سبب مرکزی حکومت سے ناراضگی کااظہارکیا۔ اس نے مرکزی حکومت سے کووڈ ویکسین کی دوہری قیمت اورخریداری پالیسی کے تعلق سے کئی سوال کئے۔

جسٹس بھٹ نے کہا، ’’ہم جانتے ہیں کہ ویکسین کی قیمت کے تعلق سے کیا پالیسی ہے۔‘‘ بنچ نے کورونا کی دوسری لہرکے دوران ضروری خدمات کی تقسیم اورفراہمی کے تعلق سے ازخودنوٹس معاملے کی سماعت کررہی تھی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسِٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ آکسیجن ٹاسک فورس نے مسودہ رپورٹ تیارکرلی ہے، لیکن اسے ابھی حتمی شکل دیا جانا باقی ہے۔مسٹر مہتا نے کہا کہ اہل آبادی کورواں سال کے آخر تک ٹیکہ لگادیا جائے گا، مرکزی حکومت دیگر ٹیکہ مینوفیکچرز جیسے فائزر کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں نے ٹیکے کے لئے گلوبل ٹینڈرجاری کئے ہیں، لیکن ویکسین بنانے والی کمپنیاں جیسے فائزر یادیگر کی اپنی پالیسی ہے وہ براہ راست ملک سے بات کرتی ہیں، ریاست سے بات نہیں کرتی۔

اس معاملے میں سینئر ایڈووکیٹ جئے دیپ گپتا اورمحترمہ میناکشی ارورا نے بھی اپناموقف رکھا۔مسٹر مہتا کے یہ کہنے کے بعد کہ حکومت تفصیلی حلف نامہ پیش کرے گی،عدالت نے معاملے کی سماعت دوہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا