English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسلم قدآور رہنما اعظم خان کی طبیعت تشویشناک

share with us

لکھنؤ:25مئی2021 (فکروخبر/ذرائع) سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت پھر بگڑ گئی ہے۔ انہیں آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ میدانتا اسپتال کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق پیر کے روز اعظم خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، جس میں ان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس اور کیوٹی پائی گئی ہے۔

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کی حالت فی الحال تشویش ناک مگر قابو میں ہے۔ وہیں، اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کی حالت بھی گمبھیر بنی ہوئی ہے۔ انہیں بھی ڈاکٹروں کی انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ میدانتا لکھنؤ کی کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ ٹیم ان کے بہتر علاج کے لئے لگاتار کام کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ رام پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان اور ان کے بیٹے عبد اللہ اعظم کو نو مئی کو کووڈ-19 کے انفیکشن کے سبب لکھنؤ میں واقع میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

میدانتا اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر راکیش کپور نے اطلاع دی کہ سی ٹی اسکین کے بعد اعظم خان کے پھیپھڑوں میں فائبروسس نامی بیماری کی شکایت پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کیوٹی بھی پائی گئی ہے، جس کی وجہ سے آکسیجن سپورٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

غورطلب ہے کہ اعظم خان کو زمین پر غیر قانونی قبضہ اور فرضی سند تیار کرنے جیسے کئی الزامات کے بعد فروری 2020 سے سیتاپور جیل میں بند تھے۔ وہیں اعظم خان کے بیٹے عبد اللہ اعظم پر بھی فرضی سند سے وابستہ کئی معاملے درج ہیں اور وہ بھی والد کے ساتھ ہی جیل میں بند تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا