English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم سے باز آئے: عرب پارلیمنٹ

share with us

28اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)عرب پارلیمانی یونین نے مقبوضہ  بیت المقدس  میں قا بض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ذریعہ  اہالیان القدس کے خلاف شروع کیے گئے حملوں ، نسلی صفائی کے منصوبوں  اور جبرو تشدد کے دیگر ہتھکنڈوں پر مسلسل عمل درآمد اور القدس کے شہریوں کو ان کے  گھروں اور محلوں سے نقل مکانی پرمجبور کرنے کی مذمت کی ہے۔

کل منگل کو بیروت میں منعقد ہونے والی عرب پارلیمنٹ اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں  پارلیمنٹ  نے "انسانی حقوق کی تنظیموں، قومی پارلیمنٹس اور بین الاقوامی پارلیمانی یونینوں سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سے  اسرائیل پر دباؤ ڈالنے ، قانونی احتساب کے اصول کو فعال کرنے  اور اس قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں  کے خلاف کارروائی پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بیت المقدس کےہمارے فلسطینی بھائیوں کو جبروتشدد کے ذریعے اپنے گھر بار چھوڑںے پرمجبور کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست بیت المقدس کی آئینی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے یہودی آباد کاروں کا فلسطینی آبادی پر غلبہ اور تسلم قائم کرنا چاہتی ہے۔

عرب پارلیمانی یونین نے بین الاقوامی برادری ، سلامتی کونسل اور دنیا کے تمام آزاد ضمیر انسانوں  سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ اسرائیلی قابض ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جاری سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے آواز بلند کریں۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ہیومن رائٹس واچ' نے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔

 مرکز اطلاعات فلسطین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا