English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کا فلسطین میں نمازیوں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار

share with us

26اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورتحال بڑی تشویش ناک ہے، رمضان المبارک کے آغاز سے غیرقانونی اقدامات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندیاں عائد کی جارہی ہیں، نماز کے لئے جانے والوں کو حراساں اور معصوم فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے پرتشدد اقدامات کی پاکستان مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری فوری اقدامات کرے۔

زاہد حفیظ چودھری نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، دیرپا اور منصفانہ حل کیلیئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدات اور القدس الشریف فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہی قابل عمل حل ہے۔

 مرکز اطلاعات فلسطین 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا