English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیغمبر اسلام کی خیالی تصویر شائع کرنے والے ناشر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

share with us

:04اپریل(فکروخبرنیوز/ذرائع)اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی ودیا پركاشن مندر پبلیکیشن کی جانب سے چوتھی جماعت کی سوشل سائنس کی کتاب کے ایک مضمون میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر شائع کیے جانے پر مسلم سماج نے زبردست احتجاج کیا اور ناراضگی ظاہر کی ہے۔

میرٹھ کے ودیا پرکاشن مندر کے ذریعے درجہ چار کی ایک کتاب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر شائع کرنے پر مسلم تنظیموں نے اس کی زبردست طریقے سے مخالفت کی۔

اس معاملے میں سب سے پہلے سہارنپور سے رکن پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے ڈی ایم سے شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد ودیا پرکاشن مندر نے معافی مانگتے ہوئے معافی نامہ بھی جاری کیا ہے۔

ودیا پرکاشن مندر نے معافی مانگتے ہوئے معافی نامہ بھی جاری کیا

تاہم جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ اور اتحاد علماء ہند نے معاملے کی جانچ کر کے پبلیکیشن کے خلاف قانونی کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تو اس طرح کے معاملے سامنے آتے رہے ہیں، لیکن کسی ذمہ دار پبلیکیشن کی جانب سے اس طرح کی نازیبا حرکت سے مسلم سماج میں ناراضگی کا ماحول ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکت کا مقصد مذہب اسلام کو بدنام کرنا ہے۔ ایسے پبلیکیشن کے خلاف حکومت کو بھی سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اس وقت ایسے معاملوں پر روک لگائی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا