English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھینسہ فرقہ وارانہ تشدد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے اعلی سطحی جانچ کی دی ہدایت

share with us

حیدرآباد:09 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) تلنگانہ کے حساس ترین بھینسہ ٹاون میں ہوئے تشدد کے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کروانے کی ریاست کے ڈی جی پی کو مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے ہدایت دی ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ لا اینڈ آرڈر ریاستی حکومت کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھینسہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ کشن ریڈی جنہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں آج اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ ایک مختصر ویڈیو جاری کی، کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو اس معاملہ کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا ہے۔

کشن ریڈی نے ان واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ انہوں نے اس مسئلہ پر ڈی جی پی سے دو مرتبہ بات چیت کی اور مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہونے دینے کے لئے معقول پولیس بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی۔

کیا ہے معاملہ؟

پولیس کے مطابق بائیک سوار دو افراد کے درمیان بحث کے بعد جمع ہونے والے دو فرقوں کے لوگوں میں پتھراؤ ہونے لگا۔ جھڑپ کے دوران دو گھروں اور سبزی کی دو دکانوں کو نقصان پہنچا اور ایک کار، چار دو پہیہ گاڑیوں اور کچھ آٹو رکشہ کو نذر آتش کر دیا گیا۔ پولیس نے انتباہ دیا کہ افواہ پھیلانے والے اور فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے واٹس ایپ ایڈمن سے کہا ہے وہ پوسٹوں پر نظر رکھین اور متنازعہ مواد کو پھیلنے سے روکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا