English   /   Kannada   /   Nawayathi

مستقبل میں ہونے والی جنگ کو لے کر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو دی صلاح

share with us

:09 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کو غیر سرحدی جنگ کے لیے ضرور تیار رہنا چاہیے۔ چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی سے نمٹنے کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستانی فورسز کو 2.5 محاذ کی لڑائی کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اب رواج میں نہیں ہے۔ ہمیں ایک غیر سرحدی جنگ کی ضرور تیاری کرنی چاہیے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ گزشتہ تجربات اور وراثت سسٹم کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ ہمارے سوچنے کے طریقے کو بدلنے اور ایک ملک کی شکل میں کام کرنے کے بارے میں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس لیڈر نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹوئٹ میں چین سے متعلق کہا تھا کہ اس نے ہندوستان کو دھمکانے کے لیے اپنی روایتی اور سائبر فوج کو جمع کیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’میرے الفاظ کو یاد رکھنا، ڈیپسانگ میں ہماری زمین چلی گئی اور ڈی بی او غیر محفوظ ہے۔ حکومت ہند کی بزدلی مستقبل میں افسوسناک نتائج دے گی۔‘‘ اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی شمالی لداخ میں ہندوستان کی سب سے اونچی ہوائی پٹی دولت بیگ اولڈی کا ذکر کر رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا