English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی مخالفت میں راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ

share with us

:08 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں اضافے پر اپویزشن نے پیر کے روز راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا، جس کے سبب ایوان کی کارروائی ایک بجے تک ملتوری کردی گئی۔ اس سے قبل اسی معاملے پر ایوان کی کارروائی 11 بجے تک ملتوی کی گئی تھی۔

ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے پہلے التوا کے بعد 11 بجے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھڑگے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ اپوزیشن نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے سلسلے مں ضابطہ 267 کے تحت کام ملتوی کرنے کی مانگ کی۔

پہلے اس پر بحث ہونی چاہیے۔ ان کے ساتھ ہی ایوان میں کانگریس کے رہنما آنند شرما اور اپوزیشن کے دیگر ارکان بھی کھڑے ہوگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ اس معاملے پر صبح اسپیکر انتظام کرچکے ہیں، لہذا اپوزیشن کو ایوان کی کاروائی چلانے میں تعاون کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کے ایجنڈے میں کئی بل ہیں جن پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن اس معاملے کو اٹھا سکتا ہے۔ لیکن حزب اختلاف کے ارکان اس دلیل سے پرسکون نہیں ہوئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ بلوں پر بحث ہونے تک عوام کا برا حال ہوجائے گا، اس لئے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کے معاملے پر فوری طور پربحث کی جانی چاہئے۔ ڈپٹی چیئرمین نے اس سے انکار کیا اور ممبروں سے اپیل کی کہ وہ خاموش ہوجائیں اور کام کرنے دیں لیکن اپوزیشن ممبران خاموش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ڈپٹی چیرمین نے ایوان کی کارروائی ایک بجے تک ملتوی کردی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا