English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیرملکی تبلیغی جماعت کے افراد کو کسی بھی پروگرام کیلئے حکومت سے لینی ہوگی اجازت

share with us

نئی دہلی :07 مارچ2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)آ ہندوستانی تارکین وطن ( او آئی سی ) کارڈ رکھنے والے اگر وہ ملک میں کسی مذہبی پروگرام ( تبلیغ ) یا صحافتی سرگرمیاں انجام دینا چاہتے ہوں تو انہیں مرکزی حکومت سے قبل از وقت خصوصی اجازت لینی ہوگی ۔

مرکزی وزارت داخلہ نے تبلیغی جماعت کے ارکان کسی بھی پروگرام یا پریس کانفرنس کے لیے ہندوستان آتے ہیں تو انہیں حکومت سے خصوصی اجازت لینا پڑے گا ۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کارڈ ہولڈر کسی مقصد سے ہندوستان میں سفر کرنے کے لیے تاحیات ایک سے زیادہ انٹر پرمیٹ ویزا حاصل کرنے کے حق دار ہیں ۔ تاہم او آئی سی کارڈ ہولڈرس ہندوستان آنے کے بعدکسی قسم کی تحقیقی یا تبلیغی سرگرمیاں انجام نہیں دے سکتے ۔ اگر انہیں مشنری یا تبلیغی یا پھر میڈیا سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونا ہے تو اس کے لیے انہیں ہندوستانی سفارت خانہ سے خصوصی اجازت لینی ہوگی ۔ او آئی سی کارڈ ہولڈرس کو ہندوستان میں غیر ملکی سفارت خانہ ، غیر ملکی سرکاری تنظیموں یا ہندوستان میں غیر ملکی سفارت خانہ میں ملازمت کرنے اور ایسی جگہ کا دورہ کرنے کے لیے انٹرن شپ حاصل کرنے خصوصی اجازت لینی پڑے گی ۔۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا