English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہنگائی کے دورمیں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہونچ گئی

share with us

ممبئی:18 جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) پیر کو ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی سمیت چاروں بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نرمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تین دن کے استحکام کے بعد ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے سے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 84.95 ، 86.39 روپے، 91.56 اور 87.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

دہلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتیں بھی بالترتیب 75.13 ، 78.72 روپے ، 81.27 اور 80.43 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

پیر کے روز دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے، کولکاتا اور ممبئی میں 24 پیسے اور چنئی میں 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دہلی اور کولکاتا میں ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے، ممبئی میں 27 پیسے اور چنئی میں 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی فیوچر مارکیٹ انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج (آئی سی ای) میں بینچ مارک خام تیل برینٹ کروڈ مارچ کی ترسیل کے معاہدے میں گذشتہ سیشن کے دوران 0.83 فیصد کم ہوکر 54.64 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہا تھا، جبکہ ہفتے کے دوران قیمت 57 ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا