English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیاسی پارٹی میں شمولیت سے ڈاکٹر کفیل کاانکار

share with us

:08ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)لکھنو۔حال ہی میں جیل سے رہا ہونے کے بعد کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے متعلق قیاس ارائیوں کو ختم کرتے ہوئے ڈاکٹر کفیل خان نے کہاکہ وہ ایک ڈاکٹر ہیں اور ویسا ہی رہنا پسند کرتے ہیں۔

قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے تحت تحویل کو ختم کرتے ہوئے آلہ اباد ہائی کورٹ کی جانب سے رہائی کے احکامات جاری کئے جانے کے بعد حال ہی میں وہ متھرا جیل سے باہر ائے ہیں۔

مذکورہ عدالت نے انہیں فوری رہاکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے زوردیاتھاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ان کی تقریر نفرت او رتشدد کو فروغ دینے والی نہیں بلکہ انہوں نے قومی یکجہتی کی ترغیب دی تھی۔

ڈاکٹر خان جو فی الحال راجستھان میں ہیں فون پر پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ ”کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”میں ڈاکٹر ہوں اور اسی طرح رہنا چاہتاہوں“۔

کفیل خان نے سیلاب سے متاثرہ بہار کا دورہ کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی خواہش کابھی اظہار کیا۔

 یکم ستمبر کے روز آلہ ابادہائی کورڈ کے احکامات کے باوجود ان کی رہائی میں جب تاخیر ہوئی تو انہوں نے کہاکہ اس بات کاڈر ہوگیاتھا کہ اترپردیش حکومت کہیں انہیں دوسرے مقدمات میں توپھنسا نہیں رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا