English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی میں ٹیچر کا قتل ، پولس کے سامنے ہی لوگوں نے مجرم کو اتارا موت کے گھاٹ

share with us

کشی نگر:07ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع) اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں پیر کو موب لنچنگ (Mob Lynching) کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ تریا سجان تھانہ علاقے کے رام پور بنگرا میں ایک لڑکی کو گولی مار کر بھاگ رہے بدمعاش (Criminal) کو بھیڑ نے گھر کی چھت پر گھیر لیا۔ اس کے بعد پولیس نے بدمعاش کو حراست میں لے لیا۔ اس درمیان گولی لگنے سے لڑکی کی موت ہوگئی۔ اس کی اطلاع جیسے ہی گاوں والوں کو ملی تو سبھی مشتعل ہوگئے اور پولیس حراست سے چھڑا کر بدمعاش کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دراصل، تریا سجان تھانہ علاقے کے رامپور بنگرا میں پیر کی صبح گھر میں سو رہے شخص کی ایک اسکوٹی سوار بدمعاش نے گولی مارکر قتل کردیا۔ گولی مارنے کے بعد بدمعاش مہلوک کے گھر کی چھت پر جاکر ہوائی فائر کرکے دہشت پھیلانے کی کوشش کرنے لگا۔ اطلاع کی باوجود تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد موقع پر پولیس پہنچی۔ نیچے گاوں والے بدمعاش کی گھیرا بندی کئے ہوئے تھے، جیسے ہی حملہ آور نے خود سپردگی کی تو گاوں والوں نے اسے پولیس سے چھڑا کر لاٹھی - ڈنڈے سے پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس بے بس کھڑی خاموش تماشائی بنی رہی۔ گاوں والوں کی ناراضگی کے پیش نظر موقع پر پولیس اور گاوں والوں کے درمیان جدوجہد کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

 

ایک ٹیچر کا ہوا تھا قتل


رام پور بنگرا باشندہ سدھیر سنگھ ولد موہر سنگھ سیماورتی بہار صوبہ میں ٹیچر تھے۔ پیر کی صبح سے آئے نامعلوم حملہ آور نے ان کے گھر میں گھس کر فائر کردیا۔ گاوں والوں کے مطابق، سدھیر کو سوتے وقت حملہ آور نے تین گولی ماری، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد حملہ آور مہلوک کے گھر کی چھت پر چڑھ کر فائر کرکے دہشت پھیلا دیا۔ حادثہ کی جانکاری کے بعد گاوں والے لاٹھی - ڈنڈا لے کر حملہ آور کی گھیرا بندی کرکے پولیس کو اطلاع دی۔ گاوں والوں کا الزام ہے کہ اطلاع کے باوجود پولیس تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے موقع پر پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا