English   /   Kannada   /   Nawayathi

سشانت سنگھ معاملہ : فرضی خبریں پھیلانے والے نیوز چینلز اور یوٹیوب چینل کو ممبئی پولس کا نوٹس

share with us

:06ستمبر 2020(فکرو خبر/ذرائع)فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی  کے معاملے میں میڈیا کے رویے پر ہورہی تنقیدوں کے بیچ ممبئی پولیس نے ایسے نیوز چینلوں اور یوٹیوب چینلس کو قانونی نوٹس  جاری کیا ہے جو گمراہ کن خبریں نشر کررہے ہیں نیز سنسنی پھیلانے کی کوشش کررہےہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کےتحت جاری  کئے گئے  نوٹس میں چینلوں کے متعلقہ ذمہ داران کو بی جےپی سی میں سائبر سیل کے پولی اسٹیشن میں حاضر ہونےکی ہدایت دی گئی ہے۔   
  یاد رہےکہ ۱۴؍ جون کو سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی  کے بعد سے  میڈیا  کے ایک بڑے طبقہ  میں اس معاملےپر سنسنی خیز خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔  خبر نگاری  کے نام پر ذاتی زندگیوں  میں نہ صرف  مداخلت کی جارہی ہے بلکہ وہ باتیں بھی منظر عام پر لائی جارہی ہیں جن کا  پرائیویسی قانون کے تحت عام کیا جانا غلط ہے۔اتنا ہی نہیں ممبئی پولیس کو بھی اس معاملے میںبدنام کرنے کی مسلسل کوششیں ہورہی ہیں۔   میڈیا کےاس رویے کے خلاف ممبئی  پولیس کے سابق اعلیٰ افسران نےہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جس پر ہائی کورٹ نے نیوز چینلوں کو تحمل کے مظاہرے  کا مشورہ دیاتھا تاہم اس کا کوئی اثر ہوتا نظر نہیں آرہا ہے۔ 
 متاثرہ اداکار کی خود کشی کے بعد ٹی وی میڈیا ، یوٹیوب چینلس اور شوشل میڈیا  آنے والی من گھڑت ، جھوٹی  اور گمراہ کن تفصیلات  کا تاخیر سے نوٹس لیتے ہوئے ممبئی کرائم برانچ ، سی آئی ڈی اور بی کے سی سائبر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ممبئی پولیس نے اب اس سلسلہ میں ٹی وی چینلوں کے پبلشروں اور یوٹیوب  چینلوں کے ذمہ داران کونوٹس جاری کرتے ہوئے بی کے سی سائبر پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے اور اپنا بیان درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔
  ممبئی پولیس کے ذرائع کے مطابق   سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی   کے معاملے میں  مختلف ٹی وی چینلس اور یوٹیوب چینلس  پر سنسنی پیدا کرتے ہوئے کئی  ایسی تفصیلات  اور ویڈیو  عام کئے گئے  جن سے اداکار کی موت یا تفتیش کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پولیس  کے اندرونی ذرائع کےمطابق ان جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے  عوام میں تشویش پیدا ہورہی ہے  جبکہ  میڈیا چینلوں  کی   اس بد دیانتی پولیس اور حکومت کی بھی بد نامی ہورہی ہے ۔ پولیس نے سشانت سے متعلق گمراہ کن  اور  جھوٹی خبروں  نیز افواہوںکو خبر بنا کر پیش کرنے والوں کو  ہدایت دی ہے کہ انہوں  نے جو خبریں دی ہیں ان کے  دستاویزی ثبوت کے ساتھ باندرہ بی کے سی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوں ۔  واضح رہےکہ اس سلسلے میں ایک  یو ٹیوب  چینل کے  اومر سروگنیا کی گرفتاری بھی عامل میں آچکی ہے۔اسے بی کے سی پولیس اسٹیشن میں حاضری   کے بعد گرفتارکیاگیا اور  عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔کورٹ   نے اسے  ضمانت پررہا کرنے کا حکم سنایا ہے ۔

 میڈیا کاگِدھوں جیسا برتاؤ کیوں: دیا مرزا

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اس کی دوست ریا چکرورتی کو جس طرح جرم ثابت ہونے سے قبل ہی میڈیا مجرم بنا کر پیش کررہاہے،اس کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ دھیرےدھیرے بالی ووڈ   بھی اس کےخلاف آواز بلند کرتا نظر آرہا ہے۔ اتوار کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں  ریاچکرورتی کی پیشی کےوقت  میڈیا کے نمائندوں  نے جس طرح کورونا کی وبا کے باوجود ۲؍ گز کی دوری کے اصول کو بالائے طاق  رکھتےہوئے ریا چکرورتی کےساتھ دھکا مکی کی  اس  کے خلاف کئی فلمی شخصیات  نے آواز بلند کی ہے۔  فلم اداکارہ  دیا مرزہ نےاپنے سخت ٹویٹ میں کہا ہےکہ قانون اپنا کام کرےگا مگر ریا کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا جارہاہے وہ قابل مذمت ہے۔  انہوں  نے اپنےٹویٹ کے ساتھ نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں ریا کی حاضری کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا