English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی: اسمبلی کے احاطہ میں کانگریس رہنماوں کا دھرنا

share with us

:22 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع)عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کے درمیان اترپردیش ودھان سبھا میں کارروائی جاری ہے، جبکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن امن و امان اور دیگر امور پر اپنی آواز اٹھا رہے ہیں، جبکہ کارروائی کے درمیان حکومت کے لوگ بھی اپنی بات رکھ رہے ہیں۔ آج کانگریس رہنماؤں نے اسمبلی احاطے میں دھرنا دیا اور حکومت تک اپنی آواز پہنچانے کی کوشش کی۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار لالو اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ احاطہ میں واقع سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے مجسمے کے قریب دھرنے پر بیٹھ گئے۔ ان کے ہمراہ کانگریس رہنما ارادھنا مشرا، ایم ایل سی دیپک سنگھ بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا