English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر نفرت پھیلانے سے معیشت کی تباہی کو نہیں چھپاسکتے : راہل کا مودی حکومت پر وار

share with us

نئی دہلی:19 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ میں دو کروڑ سے زائد افراد اپنی نوکریوں سے محروم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کنبوں کے سامنے ایک سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا ’’ گزشتہ چار مہینوں میں تقریباً دو کروڑ افراد نے اپنی نوکریاں گنوائی ہیں۔ دو کروڑ کنبوں کا مستقبل تاریک ہوا ہے۔ فیس بک پر فرضی خبریں اور نفرت پھیلانے سے ملک سے بے روزگاری اور معیشت کی تباہی کو چھپایا نہیں جا سکتا۔‘‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے، جس میں لکھا ہے، ’’پچھلے مہینے یعنی جولائی میں لگ بھگ 50 لاکھ لوگوں نے نوکریاں گنوائی ہیں۔ ان اعداد کے مطابق اپریل میں 1.77 کروڑ اور مئی میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔ جون میں تقریباً 39 لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں، لیکن جولائی میں پھر سے 50 لاکھ لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔

ادھر، کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اس سلسلے میں تفصیلی اعداد و شمار پیش کیے ہیں اور کہا کہ ’’اب سچائی جگ ظاہر ہے۔ صرف اپریل تا جولائی 2020 میں 19000000 نوکری پیشہ افراد کی نوکری گئی۔ صرف جولائی کے مہینے میں 5000000 نوکریاں گئیں۔ کھیتی باڑی اور کنسٹریکشن میں 4100000 نوکریاں چلی گئیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا