English   /   Kannada   /   Nawayathi

ھنیہ کی تمام قومی قوتوں کو مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی دعوت

share with us

08 جون2020(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تحریک فتح کو تمام فلسطینی قوتوں کےساتھ مل کر تاریخی فیصلہ سازی اور ملک وقوم کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی دعوت دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں منعقدہ النکسہ کے حوالے سے ورچوئل کانفرنس سے خطاب میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ  اب وقت آگیا ہے کہ تمام فلسطینی دھڑے ایک میز پر بیٹھیں اور مشترکہ قومی حکمت عملی طے کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح کی قیادت سمیت تمام فلسطینی جماعتوں کا سیکرٹری جنرل کی سطح کا اجلاس ہونا چاہیے تاکہ ہم قضیہ فلسطین کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوئی متفقہ فیصلہ اور لائحہ عمل طے کرسکیں۔

انہوں نے فلسطین اور اردن پر مشتمل ایک تزویراتی اتحاد تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ مسلمان اور عرب ممالک پرمشتمل فلسطینی موقف کی حمایت پرمبنی ایک بلاک تشکیل دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قوتوں کو مزاحمت، اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف مسلح جدو جہد اور قومی تزویراتی حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا