English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائیر اینڈیا فلائٹ پر سفرکرنے والا ایک مسافر کورونا پوزیٹیو نکلا ، جانیں آگے کیا ہوا

share with us

:27 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا کا قہر ہندوستان میں دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس درمیان لاک ڈاؤن 4.0 نافذ ہے لیکن پہلے کے لاک ڈاؤن کے مقابلے میں اس بار کافی نرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکومت نے گھریلو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ اس درمیان ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ انڈیگو اور ائیر انڈیا کے طیارہ میں کورونا متاثرین نے سفر کیا ہے اور یہ خبر پھیلنے کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔

دراصل انڈیگو اور ائیر انڈیا کے طیارہ میں سفر کرنے والے ایک ایک مسافر کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ائیر انڈیا نے کہا ہے کہ دہلی سے لدھیانہ جانے والی ایک پرواز میں ایک شخص کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ دوسری طرف انڈیگو نے بھی اپنی پرواز کے دوران ایک مسافر کے کورونا پازیٹو پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس خبر کے بعد سبھی مسافروں اور طیارہ کے کرو ممبرس کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔

ائیر انڈیا کے مطابق ائیر انڈیا (اے آئی 9 آئی 837) کی دہلی-لدھیانہ پرواز میں ایک مسافر کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ مسافر ائیر انڈیا کے سیکورٹی محکمہ میں کام کرتا ہے اور وہ پیڈ ٹکٹ پر سفر کر رہا تھا۔ اس طیارہ کے سبھی مسافروں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ دوسری طرف انڈیگو نے بیان جاری کر کہا ہے کہ کوئمبٹور ہوائی اڈے کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایک مسافر جس نے 25 مئی شام کو چنئی سے کوئمبٹور تک طیارہ سے سفر کیا تھا، وہ جانچ میں کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ کورونا پازیٹو مسافر کو فی الحال کوئمبٹور واقع ای ایس آئی ریاستی میڈیکل سہولت مرکز میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا