English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادھو ٹھاکرے کی شرد پوار سے ملاقات، راوت نے کہا فکر کی بات نہیں، حکومت مستحکم ہے

share with us

:26 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر میں کورونا وائر س کے پیش نظر، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کل میٹنگ کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ واضح ہو کہ گزشتہ چند دنوں سے یہ اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ دونوں لیڈران کے درمیان کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کشیدگی ہے لیکن اس ملاقات نے خبروں کی تردید کردی ہے۔ تاہم ، ان تمام اطلاعات کے درمیان، شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے اور تمام قیاس آرائیوں کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ سنجے راوت نے ٹویٹ کیا ہے کہ حکومت کے مستحکم ہونے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

 شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کل شام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ماتوشری میں ملاقات کی ہے۔ دونوں کے مابین تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت جاری رہی ،جو لوگ حکوت کے استحکام کے تعلق سے افواہ پھیلارہے ہیں، یہ ان کا درد سر ہے۔ ہماری حکومت مضبوط ہے ، فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ جئے مہاراشٹر۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا