English   /   Kannada   /   Nawayathi

السعودیہ ایئر لائنز کی پروازیں بحال کرنے کی خبر محض افواہ

share with us

ریاض29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) کی جانب سے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وائرل خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ السعودیہ کی جانب سے یکم جون 2020ء سے مملکت کے اندر پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس خبر پر سعودی عوام اور تارکین نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا۔

خبر وائرل ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے السعودیہ کے ریزرویشن دفاتر میں کالز پر کالز کر کے سٹاف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا جو لوگوں کو اس بارے میں وضاحت کرتے کرتے تھک گئے کہ سوشل میڈیا کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ السعودیہ کی جانب سے اس معاملے پر ایک بیان جاری کر دیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کی بحالی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

جب بھی کوئی فیصلہ ہو گا تو اس کا باقاعدہ کیا جائے گا۔ السعودیہ کے مطابق گزشتہ روز ہزاروں افراد نے آن لائن ٹکٹ ریزرویشن کے لیے کالز کیں جبکہ سینکڑوں افراد ایسے تھے جنہوں نے صرف خبر کی تصدیق کے لیے فون کیے۔ سعودی ایئر لائنز نے واضح کیا ہے کہ پروازوں کی بحالی اسی وقت ممکن ہو سکے گی جب سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت دی جائے گی۔

سعودی عرب میں مقیم افراد سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین کرنے کی بجائے السعودیہ کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودیہ ایئر لائن کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ رواں سال کے دوران کورونا کے باعث معمول کے مطابق تمام پروازیں شروع نہیں ہو سکیں گی۔ اسی وجہ سے سعودیہ ایئر لائن کی جانب سے اپنے فضائی عملے کے متعد د ملازمین کو ایک ای میل کے ذریعے ان کی ملازمت کے کانٹریکٹ سال 2020ء کے اختتام تک کے لیے معطل کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

کیونکہ سعودی حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی پروازوں اور عمرہ زائرین اور عازمین حج کو لانے والی خصوصی پروازوں پر بھی عارضی پابندی لگا دی ہے، مملکت سے دیگر ممالک کو بھی پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔ اسی وجہ سے سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے کچھ ملازمین کو وقتی طور پر ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جن ملازمین کو ان کے کانٹریکٹس معطل کرنے کی ای میل بھیجی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ رواں سال دسمبر کے مہینے تک فلائٹ آپریشنز معمول پر نہیں آئیں گے، اس لیے ان کے سال 2020 کی باقی مہینوں کے لیے کانٹریکٹس معطل کیے جا رہے ہیں۔

تاہم یہ تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں کہ فضائی عملے کے کتنے ملازمین کے کانٹریکٹس معطل کیے گئے ہیں۔ ایئر لائن کی جانب سے رابطہ کرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ سعودیہ ایئر لائنز کا شمار دْنیا کی بڑی ایئر لائنز ہے جس کے پاس 142 چھوٹے بڑے مسافر بردار جہاز ہیں، جن پر سالانہ تین کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔ سعودیہ کی پروازیں دْنیا بھر کے 95 ایئرپورٹس پر لینڈ کرتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا