English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو تشدد کے خلاف طلبا کا گیٹوے آف انڈیا پر مظاہرہ

share with us

:06جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)جے این یو میں طلبا و طالبات پر ہاسٹل میں گھس کر کیے گئے حملہ کے بعد ملک کی کئی یونیورسٹیوں کے طلبا سڑکوں پر اتر پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر بھی اتوار کی دیر رات سے ہی سینکڑوں کی تعداد میں اسٹوڈنٹس مظاہرہ کر رہے ہیں اور دہلی پولس کے خلاف بینر لے کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

جے این یو تشدد معاملہ میں پولس نے آف آئی آر درج کر لیا ہے اور یونیورسٹی پہنچ کر پولس نے ذمہ داران سے سی سی ٹی وی فوٹیج حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ساؤتھ-ویسٹ کے ڈی سی پی دیویندر آریہ نے اس سلسلے میں میڈیا کو بتایا کہ جانچ جاری ہے اور قصورواروں کو جلد سزا ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ جانچ آگے بڑھے گی اور ضرورت پڑنے پر طلبا سے بھی واقعہ کی جانکاری لی جائے گی۔

جے این یو میں ہوئے طالب علموں پر حملہ سے متعلق ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کرائم برانچ نے اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔ اس درمیان پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ نقاب پوش حملہ آوروں کی شناخت ہو چکی ہے۔ پولس نے یونیورسٹی انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ جانچ کی کارروائی میں آسانی پیدا ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا