English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان وزیر خارجہ اپنے عہدے سے مستعفی

share with us

کابل:23اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین ربانی نے اپنا استعفیٰ صدر اشرف غنی کو ارسال کیا جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات بیان کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قائم مقام وزیر خارجہ پر کرپشن کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کو انہوں نے مسترد کیا اور استعفے کے بعد چلینج کیا کہ الزامات لگانے والے ثبوت سامنے لائیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرپشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ، ذاتی کاروبار کی مصروفیات بہت  زیادہبڑھ گئی جس کے باعث وزارت کو صحیح طرح سے وقت نہیں دے پارہا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صلاح الدین ربانی ایک  فلاحی ادارہ (این جی او) چلاتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے اُن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کمپنی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

صدارتی محل نے وزیر خارجہ کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی البتہ ابھی اشرف غنی نے اُسے منظور یا مسترد نہیں کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا