English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی شام سے کرد ملیشیا کا انخلاء مکمل، ترکی مزید آپریشن نہیں کرے گا

share with us

انقرہ:23اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شام کے علاقوں سے کرد ملیشیا کے انخلاء کے بعد انقرہ وہاں پر مزید فوجی آپریشن نہیں کرے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تُرکی کی وزارت دفاع نے بُدھ کی صبح اعلان کیا کہ شام کے شمال مشرقی شام میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکا نے انقرہ کو مطلع کیا  ہے کہ سرحدی علاقوں سے کرد فورسز کا انخلاء مکمل ہوچکا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "اس مرحلے پر کوئی نیا آپریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔"

خیال رہے امریکا اور ترکی کے درمیان شمالی شام سے کرد ملیشیا کے انخلاء کے لیے 120 گھنٹے کا معاہدہ طے پایا تھا۔ ان گھنٹوں کے اندر اندر شمالی شام سے کرد ملیشیا کو نکلنے کو کہا گیا تھا۔ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق 7 بجے ترکی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تھی۔

ایک ترک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ  امریکی زیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ترک ہم منصب مولود جاووش اوگلو کو ٹیلیفون پربتایا کہ کرد ملیشیا کا انخلاء مکمل ہوچکا ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  "ٹویٹر" پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ترکی  کی  شام اور مشرق وسطی کے لیے ایک اچھی خبر آرہی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ انتظامیہ کو توقع ہے کہ اس کی  مدت کے اختتام تک شام میں ایک عارضی جنگ بندی مستقل ہوجائے گی۔  حکام کا کہنا ہے کہ  صدر ٹرمپ شام میں تیل کی حفاظت کے لیے متعدد فوجی رکھنا چاہیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کے خاتمے کے امکانات گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں بہتر تھے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ مستقل جنگ بندی کچھ دن قبل انقرہ میں طے پانے والے معاہدہ کی شرائط کے بارے میں فریقین کی وابستگی پر منحصر ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا