English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں بھی ای سیگریٹ پر پابندی لگانے کا امکان،اعلان اکتوبر میں ہوگا

share with us


بیجنگ:24/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)چین بھی ای سگریٹ پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے والا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق اس مناسبت سے اکتوبر میں قواعد و ضوابط کا اعلان کیا جائے گا۔ پھیپھڑوں کے مہلک عارضے ویپنگ کو ای سیگریٹ پینے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ای سگریٹ اور ویپنگ بیماری کے تعلق کے تناظر میں امریکا میں تحقیق بھی جاری ہے اور اس کی وجہ چھ ہلاکتیں خیال کی گئی ہیں۔ بھارت نے حال ہی میں ای سگریٹ کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ چین اور بھارت دنیا میں تمباکو کی سب سے بڑی منڈیاں ہیں۔ ای سیگریٹ بنانے والی کئی کمپنیوں نے چین میں ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا