English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا، ہسپتال میں آتشزدگی، 2 مریض ہلاک، 36 زخمی 

share with us


سیول:24/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا میں ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے باعث دو مریض جھلس کرہلاک جبکہ چھتیس زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول میں ایک پانچ منزلہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل میں واقع  ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو مریض جھلس کر ہلاک جبکہ چھتیس زخمی ہو گئے۔ چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا