English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ گن کلچر:امریکہ میں ۱۴ سالہ لڑکی نے اپنے خاندان کے ۵ افراد کو اتارا موت گھاٹ

share with us

الاباما :04ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست الاباما میں ایک 14 سالہ لڑکی نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ المناک واقعہ الاباما ریاست کے الکمنٹ شہر میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

علاقائی پولیس چیف نے ٹوئٹر پربتایا ہے کہ اپنے خاندان کے پانچ افراد کوقتل کرنے والی لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ لڑکی نے قتل کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی نے فائرنگ کے لیے 9 ملی میٹر والی پستول استعمال کی۔ یہ واقعہ اوائل شب میں پیش آیا۔

ذرائع ابلاغ  کے مطابق امریکہ میں ہرسال گھریلو جھگڑوں پر فائرنگ کے اوسطا 36 ہزار واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا