English   /   Kannada   /   Nawayathi

غرب اردن کی کالونیوں کا اسرائیل میں انضام خطرناک پیش رفت ہوگی:حماس

share with us

غزہ:02ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے مقبوضہ مغربی کنارےمیں قائم کردہ یہودی کالونیوں پرصہیونی ریاست کی عمل داری اور صہیونی ریاست کےقانون کے نفاذ کی کوشش خطرناک پیش رفت ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا یہودی کالونیوں سے متعلق بیان فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے اثرو نفوذ اور صہیونی ریاست کی قانونی بالادستی کو عملی شکل دینے کی سازشوں کو آگےبڑھانے کی کوشش کی ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل حقائق کو تبدیل کرنے کے لیے یہودی آبادکاری میں اضافہ کررہا ہے تاکہ فلسطینی اپنے ہی ملک میں اپنی اکثریت کھو دیں۔ فلسطین میں یہودی کالونیوں پرصہیونی ریاست کی اجارہ داری اور اسرائیلی ریاست کےقانون نافذ بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ جلد ہی غرب اردن کی تمام یہودی کالونیوں پر اسرائیل کا یکساں قانون نافذ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا غرب اردن کسی یہودی کالونی کو ریاست سے الگ نہیں کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا