English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت اسلامی پر پابندی اور دفعہ ۳۵ اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے خلاف کشمیر میں احتجاج

share with us

سری نگر:05؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کشمیر کی تجارتی انجمنوں نے آج جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف سرینگر کے لالچوک میں احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔وادی کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز کی انجمنوں نے کشمیر اکنامک الائنس کے جھنڈے تلے آج احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سرکار جماعت اسلامی کے خلاف گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ بند کرے۔
کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین یاسین خان نے کہا کہ سرکار کو جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاریاں بند کرنی چاہئے اور دفعہ 35 اے کے ساتھ چھڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مرکز کی مودی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر قدغن لگانے کے بعد ریاستی پولیس نے جماعت کے سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جس سے وادی کے عوام میں غم و و غصہ ہے۔

وہیں گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الئنس کے چئیرمین حاجی محمد یاسین خان نے کہا کہ ریاست میں حالات اس ھد تک خراب ہیں کہ یہاں کے تاجر اپنا تجارت بند کر کے دنیا کے کسی دوسرے ملک میں جانا چاہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم شوق کے لئے اپنی تجارتی سرگرمیاں بند نہیں کرتے بلکہ ہمیں ایسا کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے

  ریاست کی جماعت اسلامی پر حکومت کی طرف سے عائد پابندی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک دینی دعوتی فلاحٰ اور سماجی تنظیم ہے جس نے ۲۰۰۵ کے قیامت خیز زلزلے اور ۲۰۱۴ کے قہر انگیز سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کی جو کہ ایک مثال ہے ، انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ کیا جماعت اسلامی پر یتیموں بیواوں اور مفلس و ناداروں کی مدد کرنے کی پاداش میں پابندی عائد کی گئی ، انہوں نے کہا کہ جماعت کے اسکولوں میں زیر تعلیم بچے آخر کہاں جائیں گے ؟؟

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پانچ سالہ پابندی عائد کی ہے ، جس کی وادی کی تقریبا تمام سیاسی ،مذہبی اور سماجی جماعتوں نے مذمت کی ہے دوسری طرف ریاست کی جماعت اسلامی نے اس فیصلہ کے خلاف عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹانے کااعلان کیا ہے ، خیا ل رہے کہ پابندی کے بعد سے جماعت اسلامی کے ۴۰۰ سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے املاک کو سیل کیا گیا ہے اس کی وجہ سے عوام و خواص مں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا