English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے جاں قربان کرنے والے جوان کی توہین ، پٹنہ میں جوان کو خراج عقیدت پیش کرنے نہیں پہونچے بی جے پی لیڈران

share with us

پٹنہ:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر میں ہندواڑہ میں شہید ہوئے پنٹو کمار سنگھ کی میت جب پٹنہ ائیرپورٹ پہنچی تو حکومت کی جانب سے نہ تو کوئی رہنما نہ ہی کوئی وزیر موجود تھا۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اتوار کو این ڈی اے کی جانب سے پٹنہ میں سنکلپ ریلی ہونی تھی جس کے انتظام میں سب مصروف تھے۔ واضح رہے اس ریلی میں وزیر اعظم مودی بھی شامل ہوئے۔ ریلی کے انتظام میں جٹے رہنماؤں میں سے کسی کو بھی شہید کا خیال نہیں آیا۔ آخر کار شام کو جنتا دل یونائٹیڈ کے قومی نائب صدر پرشانت کشور نے ٹوئٹ کرکے شہید کے اہل خانہ سے معافی مانگی۔

اہم بات یہ ہے کہ راجدھانی این ڈے اے کی سنکلپ ریلی کے سبب وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت کئی مرکزی اور ریاستی وزیر پٹنہ میں موجود تھے مگر کسی کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ کم از کم ائیرپورٹ پہنچ کر شہید پنٹو سنگھ کو خراج عقیدت پیش کر دیتا

حکومت کی اس بے توجہی اور خاص طور سے نتیش سرکار کی جانب سے بھی اپنی ریاست کے شہید جوان کے لئے ایسی بے رخی برتے جانے کو اس کی توہین قرار دیا جا رہاہے ، پنٹو سنگھ کے اہل خانہ بھی بی جے پی اور جے ڈی یو کے لیڈروں سے ناراض ہیں ،انتہائی غمزدہ نظر آر ہے اس کے بھائی نے کہا کہ لیڈروں کو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون مر رہاہے انہیں تو صرف اپنی کرسی بچانی ہے ، سی آر پی ایف انسپکٹر پنٹو کمار بہار کے بیگو سرائے ضلع کے دھنچکی گاوں کے رہائشی تھے ، جمعہ کو کپواڑہ میں ایک دہشت گردانہ تصادم میں سیکیورٹی فورسز کے ۵ جوانوں کے ساتھ وہ بھی شہید ہو یہوئے تھے اتوار کو جب ان کاجسد خاکی پٹنہ ائیرپورٹ پہونچا تو انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بی جے پی یا جے ڈیی یو کی طرف سے کوئی لیڈر موجود نہیں تھا

  اس معاملہ پر سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تیجسوری یادو نے ٹویٹ کرکےکہا کہ مودی جی! بہار میں شہیدوں کی چتا سرد بھی نہیں ہوئی ،ایک شہید کا جسد خاکی اب بھی بہار نہیں آیا اور آپ اپنی اوچھی سیاست چمکانے بہار کی عظیم دھرتی پر چلے گئے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا