English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوج کی کامیابی پر سیاست منوج تیواری کو پڑی بھاری ،فوجی وردی پہننے پر ہو سکتی ہے جیل

share with us

نئی دہلی:04مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)منوج تیواری نے فوجی وردی پہن کر تعزیرات ہند کی دفعہ 171 کی خلاف ورزی کی ہے، 2016 میں ہوئے پٹھان کوٹ حملے کے بعد فوج نے خبردار کیا تھا کہ کسی بھی شہری نے فوجی وردی پہنی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، دفعہ 171 کے تحت مجرم پائے جانے پر منوج تیواری کو تین ماہ کی جیل یا پھر دو سو روپے کا جرمانا لگایا جا سکتا ہے۔

فوج کے نام پر بی جے پی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے، مسلسل بی جے پی کے لیڈران اپنے عوامی جلسوں اور ریلیوں میں فوج کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، تازہ معاملہ دہلی میں سامنے آیا ہے، دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے فوجی وردی پہن کر گزشتہ روز ہفتہ کو دہلی کے جمنا وہار علاقے میں بی جے پی کی موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی، لوک سبھا انتخابات قریب ہونے کے پیش نظر بی جے پی ملک بھر میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔

بی جے پی کی موٹر سائیکل ریلی میں منوج تیواری کے فوجی وردی پہننے پر اپوزیشن نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے، اپوزیشن نے ان کے اس عمل کے لئے سخت مذمت کی ہے، اپوزیشن نے کہا ہے کہ فوج کے نام پر سیاست کرنا شرمناک ہے۔

کانگریس لیڈر شرمشٹھا مکھرجی نے ٹوئٹ کر کے لکھا، "منوج تیواری کی یہ حرکت شرمناک ہے، ایک فوجی وردی کے وقار اور احترام کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی زندگی کو قربان کردیتا ہے اور بی جے پی کے رہنما منوج تیواری اسے تماشہ میں بدل کر اسٹنٹ اور سستی سیاست کا سہارا لے رہے ہے‘‘۔

ٹی ایم سی کے ممبر پارلیمنٹ ڈیریک اوبراين نے منوج تیواری کی اس حرکت کو شرمناک قرار دیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا، "بی جے پی رہنما اور دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری سیکورٹی فورسز کی وردی پہنے اور ووٹ مانگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، بی جے پی مودی-شاہ ہمارے جوانوں کی توہین اور ان پر سیاست کر رہے ہیں اور پھر حب الوطنی پر لیکچر دے رہے ہیں‘‘۔

وہیں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اپوزیشن پارٹیوں پر دیئے گئے بیانات کی یاد دلائی۔

اس سے پہلے دہلی میں اپوزیشن کے رہنماؤں نے ایک بیان جاری کیا تھا، بیان میں کہا گیا تھا کہ بی جے پی شہید جوانوں کے نام پر سیاست بند کرے، باوجود اس کے بی جے پی فوج کے نام پر سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔

 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا