English   /   Kannada   /   Nawayathi

سرحد پر بڑھتی کشیدگی کےمعاملہ پر پروفیسر کے پوسٹ سے بھڑکی اے بی وی پی ، پروفیسر کو

share with us

بیجاپور:03مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ہند۔پاکستان سرحد پر بڑھتی کشیدگی کو لے کر ایک پروفیسر نے سوال کیا۔ جس پر اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد نے کے طلبہ نے بدسلوکی ۔یہ معاملہ واچنا پتاما ڈاکٹر پی جی ہلکٹی انجینئرنگ کالج کرناٹک کے وجے پورہ کا ہے

فیس بک پر کالج کے پروفیسر سندیپ واتھر نے ایک پوسٹ ڈالی تھی۔ جس میں انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک میں جنگ کا ماحول تیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
ان کی یہ پوسٹ اے بی وی پی  اور بی جے پی کاکنان کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے پروفیسر کو گھٹنوں  پر لاکر معافی منگوائی۔حالانکہ فیس بک سے یہ پوسٹ ہٹا دی گئی ہے۔اے بی وی پی اور بی جے پی کارکنان نے اب بھی مانگ کی ہے کہ پروفیسر سندیپ واتھر کو معطل کر دیا جائے۔

غورطلب ہے کہ پروفیسر نے سوال کرتے ہوئے لکھا تھا،'جو کچھ چل رہاہے اس میں سب سے سمجھدار کون نظر آ رہا ہے؟بھکتو تم؟تم لوگ لاکھوں لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہو گے اگر یہ حالات جنگ میں تبدیل ہوتے ہیں۔ بی جے پی پوری طرح سے بے شرم ہو گئی ہے۔'

اس پر بی جے پی ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تو اپنے ملک کو توڑنے اور پڑوسی ملک کی تعریف ہے۔اس معاملے میں کالج پرنسپل وی پی ہگی نے کہا ہے کہ پروفیسر واتھر کو ابھی معطل نہیں کیا گیا ہے۔  کالج کھلے گا تو اس متعلق پتر جاری کیا جائے گا۔   

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا