English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ ریاستوں میں کس کی بی گے گی سرکار ، آج ہوگا فیصلہ

share with us

نئی دہلی:11/دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)آج پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج سامنے آنے والے ہیں، جسے 2019 لوک سبھا الیکشن کے سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم  کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آج سامنے آئیں گے۔
 شام تک یہ واضح ہوگا کہ ان ریاستوں میں اگلے پانچ برس کون سی سیاسی جماعت بر سر اقتدار رہے گی۔پانچوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہو گی اور تمام سیاسی نظریں اس گنتی پر مرکوز ہیں۔
اس ضمن  میں ہر ریاست میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایگزٹ پولز کے مطابق راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق  اگلے پارلیمانی انتخابات کی جیت میں ان ریاستوں کے نتائج مرکزی کردار ادا کریں گے۔تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ 2019 کے پارلیمانی نشستوں پر آج کے  نتائج کافی مؤثر ثابت ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا