English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام جمعیۃ یوتھ کلب تربیت کیمپ کا سلسلہ جاری دارالعلوم حسینیہ تاولی میں اختتا می پروگرام منعقد ہوا

share with us


بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ در اصل جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی کا یہ ۱۹۶۰ کا اٹھایا ہوا قدم ہے۔حکیم الدین قاسمی


مظفرنگر:یکم دسمبر2018(فکروخبر/پریس ریلیز)جمعیۃ علماء ہند ملک کی ایک ایسی بڑی اور وسیع القلب تنظیم ہے جو اپنے قیام کے روز اول سے ملک و ملت کی بلاتفریق مذ ہب و ملت خد مت کرتی چلی آرہی ہے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہو ئے اور حالات کے پیش نظرجمعیۃ یوتھ کلب اسکاؤٹ گائڈ نامی نوجوانوں کی تربیت شدہ ایسی جماعت تشکیل دی ہے کہ جو ہرایسے موڑ پر اپنی خدمات پیش کر سکے کہ جب ملک یا ملت کے افراد اپنی کسی مشکل میں پھنس کر اپنی مدد کی فریاد کر رہے ہوں مثلا کسی علاقہ میں سیلاب کا آجانا اچانک کسی حادثہ کا ہونا سفر کے دوران کسی حادثہ کا شکار ہوجانا ایسے دیگر حالات سے اپنے اور ملک و ملت کے بچاؤ کے لئے اسکاؤٹ گائڈ کی تشکیل دینے کی جمعیۃ علماء ہندنے پیش رفت کی ہے اسی سلسلہ میں آج دارالعلوم حسینیہ تاؤلی میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے تر بیت یافتہ ۵۱؍نوجوانوں نے اپنے ان کارناموں کا مظاہرہ کیا جو انہوں نے اپنے مشفق اساتذہ کی نگرانی میں رہ کر حاصل کئے ہیں جن میں دریا پار کر نے کا طریقہ ،عارضی ایمبو لینس ،حادثہ میں شکار مریض کے لئے چارپائی کابنانا اور کسی کا انتظار کئے بغیر خود اس کو ہسپتال پہونچانا اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی سر پرستی اور مفتی عبد الصمد مہتمم دارالعلوم حسینیہ تاولی کی زیر نگرانی پروگرام کا انعقاد ہواجس میں مدرسہ کے ذمہ داران کے علاوہ قرب و جوار کے معزز لوگوں نے شر کت کی اور جمعیۃ علماء ہند کے اس اہم قدم کو سراہا اس موقع پر مولانا حکیم الدین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے اردو روزنامہ اخبار مشرق کے بیورو چیف شاہد حسینی سے گفتگو کے دوران سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے کہا کہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ در اصل جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی کا یہ ۱۹۶۰ کا اٹھایا ہوا قدم ہے اس وقت اگر اس کی تشکیل نہ ہوسکی اب اس کی مولانا سید محمود اسعد مدنی سخت ضرورت محسوس کی اس لئے اس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لئے کئی ضلعوں میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے اس میں شریک ہو کر ٹریننگ شروع کر دی ہے جس کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہورہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں مو لانا نے کہا کہ ہما را اسکاؤٹ گائڈ کو لیکر اسی سے کو ئی مقابلہ نہ ہی مد مقابل کا کو ئی معاملہ ہے جمعیۃ علماء نے ہمیشہ بے لوث خدمات انجام دی ہے یہ بھی خد مت خلق کا ایک طریقہ ہے جس سے ملک اور ملک میں بسنے والے تمام انسانیت کو فائدہ ہوگا مولانا نے بتایا کہ اسکاؤٹ کے تین بنیادی مقصد ہیں (۱)اللہ تعالی کے حقوق انسان پر اپنے خالق و مالک کے کیا حقوق ہیں ان کو جاننا اور اس پر عمل کرنا (۲)دوسروں کے حقوق کی ادائیگی یعنی ہمارے اوپر دوسروں کے جو حقوق عائد ہو تے ہیں او کو جاننا اور ان کی ادائیگی کی فکر کرنا(۳)خود کے تئیں خود کی ذمہ داری یعنی خود اپنے جسم و جاں کے تئیں خود کی کیا ذمہ داری ہے یہ بھی اسکاؤٹ میں سکھایا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ سوال کرنے پر کہ جمعیۃ علماء کے اس قدم سے وطنی بھائیوں کی طرف سے کیا تا ثرات مہیا ہو رہے ہیں اس پر انہوں نے کہا کہ ملک میں اکثر طبقہ جمعیۃ کے اس قدم حمایت کرر ہا ہے یہاں تک کہ ایک موقع پر جمعیۃ علماء کی ٹیم کی کارکردگی پر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی تعریف کر چکے ہیںیہ سب اس لئے ہے کہ جمعیۃ علماء انسانیت کے لئے کام کرتی ہے اس موقع پر بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے تر بیت یافتہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر نے والوں میں حاجی شا ہد تیاگی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر ،مولانا محمد اقبال،پردھان انیس،،پردھان اخلاق،قاری محب الدین،مفتی عادل،بابو قیصر،وسیم جولا،مولانا سلیم،حافظ عبد الغفار،مفتی عبد العلیم،مولانا نسیم،مولانا منظور،حافظ مہربان کے نام قابل ذکر ہیں اسکاؤٹ کی تربیت دینے والے محمد اسمعیل،مولانا محمد واصف ،محمد آصف،قاری محمد شبلی،مولانا جنید قاسمی ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا