English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلیفورنیاکے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی ‘ 9ہلاک ‘35 لاپتہ 

share with us

26 ہزار افراد ہنگامی بنیادوں پرنقل مکانی کر گئے 


واشنگٹن :10؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے جبکہ حکام نے  کئی اہم شخصیات سمیت ڈیڑھ لاکھ افراد سے گھر خالی کرالیے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں 3 مختلف مقامات پر دو روز سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا،پولیس حکام کے مطابق جنگل میں لگی آگ آبادی کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔بیوٹے کاؤنٹی شیرف، کوری ہونیا کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ نے علاقے کے 80 سے 90 فیصد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 35 افراد لاپتہ ہیں۔دوسری جانب قصبے پیراڈائز سے 26 ہزار افراد کو ہنگامی بنیادوں پرنقل مکانی کرنا پڑی جبکہ یہ قصبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔آگ نے اب تک کئی ہزار سے زائد مکانات، اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب لوگ سوشل میڈیا پر آگ سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا