:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں نور حلقہ کی جانب سے جاری آدھار کیمپ سے ... ٹیچنگ آف پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نامی ادا ... ووٹر ٹرن آوٹ سے متعلق شکایات پر کل سپریم کورٹ میں ... الیکشن کمیشن کے رویہ سے کانگریس رہ گئی حیران ... دو سال کی قانونی جنگ کے بعد پانچ مسلم خاندان کو مل ... جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ میں اللجنة الع ... دہلی بی جے پی نے برقع پوش مسلم خواتین ووٹروں کی سخ ... بھٹکل کے اکثر علاقوں میں بجلی بحال ، تینگن گنڈی می ...

یروشلم:19؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی طالبہ لارا القاسم نے دو ہفتوں سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر پھنسے رہنے کے بعد اسرائیل میں داخل ہونے اور تعلیم جاری رکھنے سے متعلق مقدمہ جیت لیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی طالبہ لارا القاسم کو اسرائیلی یونیورسٹی کے شعبہ انسانی حقوق میں ماسٹرز پروگرام میں داخلہ مل گیا تھا اور وہ پہلے سیشن میں شرکت کے لیے دو ہفتے قبل اسرائیل پہنچی تھیں تاہم طالبہ کو بن گوریان ایئرپورٹ پر روک کر واپس جانے کا حکم دیا گیا تھا۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے طالبہ پر الزم عائد کیا گیا تھا کہ وہ فلوریڈا یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ’ انصاف برائے فلسطین ‘ نامی تنظیم کی صدر رہیں اور اپنی صدارت کے دوران اسرائیل مخالف مہم بی ڈی ایس ( BoyCott Divestment and Sanction Movement ) کا حصہ بھی رہی ہیں۔
فلوریڈا سے اسرائیل پہنچنے والی 23 سالہ طالبہ نے غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف اسرائیلی سپریم کورٹ سے رجوع کیا جہاں انصاف کے حصول کے لیے دو ہفتے لگ گئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ عدالت نے طالبہ کی درخواست قبول کرتے ہوئے اسرائیل میں داخل ہونے اور تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
ہیبریو یونیورسٹی نے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی نئی طالبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے انسانی حقوق اور عبوری انصاف میں ماسٹرز کے لیے شروع ہونے والی کلاسوں میں شرکت کریں گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |