English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمن چانسلر کا دورہ اسرائیل،نیتن یاہو سے ملاقات،کسی فلسطینی لیڈر سے نہیں ملیں

share with us


دورہ بین الحکومتی مذاکرات کے لیے جرمن کابینہ کے وزراء بھی چانسلر کے ہمراہ،اسرائیلی ہم منصبوں سے ملاقاتیں


برلن:04؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے جمعرات کو ملاقات کی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکام نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس ملاقات میں میرکل اور نیتن یاہو کی ملاقات میں توجہ اقتصادی اور ٹیکنیکل تعاون پر مرکوز تھی۔ جرمن چانسلر کے ساتھ اْن کی کابینہ کے چند وزراء بھی اسرائیلی دورے پران کے ہمراہ تھے۔ یہ بین الحکومتی مذاکرات ہیں اور جمعرات کو مختلف جرمن وزراء اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملے ۔ اس دورے کے دوران جرمن چانسلر کسی فلسطینی لیڈر سے ملاقات نہیں کریں گی۔ میرکل کا دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے معاملے پر یورپی پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا