English   /   Kannada   /   Nawayathi

مبارک عید کی خو شیاں

share with us

اس لئے اس نے اپنے تہواروں اور عیدین میں صرف خدو پرستی کو ملحوظ رکھا ہے ۔ جو انسانیت کی اصل جڑ ہے عید واقعی مسرت کے ترانے لے کر آتے ہیں ۔ 
عید آتی ہے مسرت کے ترانے لے کر 
گنگنا تے ہو ئے موسم کے خزانے لے کر 
عید الفطر رمضان المبارک کے با برکت مہینے کے بعد روزہ داروں کے لئے اللہ کی جانب سے خوبصورت انعام ہے ۔ مذ ہب اسلام باہمی یگانگت اور روادی کے فروغ کو بہت اہم قرار دیتا ہے ۔ عید ایسا تہوار ہے جس میں اپنوں کے ساتھ محبت اور خلوص کے ساتھ وقت گزارنے اور خوشیاں بانٹنے کا خو ب مو قع ملتا ہے ۔ عید کے تہواروں کو ہر چھو ٹا ، بڑا ، بو ڑھا ، جوان ، عورت ، مرد ، امیر اور غریب سب اپنے اپنے طور پر خوشی منا تے ہیں ۔ اس روز ہر چہرے پر خوشی کی چمک ہو تی ہے ۔ ہر چشم میں عید سعید کی تمام رونقیں سمیٹنے کی تمنا ہو تی ہے ۔ عید کا اصل مزہ تب ہی ہے جب آپ اس خوشی کے مو قع پر اپنوں کو یاد رکھیں اور خصوصاً ان لوگوں کوفراموشنہ کریں جو کسی وجہ سے عید منانے سے قاصر ہوں ۔ اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو تلاش کریں ، جو دل میں عید کی خوشی منانے کا جذبہ رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنی خوشی کی عملی تعبیر پا سکیں ۔ ایسے لوگوں کی مدد کر کے آپ عید کی اصل اور سچی خوشی پا سکتے ہیں ۔ عید کے موقع پر مختلف طریقوں سے مسرت بھرے جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے آپ چاہیں اس کے لئے کو ئی بھی طریقہ استعما کریں ، لیکن اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ اس مو قع پر کسی کو نظر انداز نہ کریں ایک ایک عزیز اور دوست کو مبارک باد دیں اور نیک تمناؤں سے نوازیں ۔ عید کے مو قع پر خوشیاں بانٹنے کا ایک اہم اور دل فریب طریقہ تحا ئف کا تبادلہ آپ اس خوبصورت ذریعے کو استعمال کر کے کسی کے دل مے چھپی خواہش کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں ۔ اس سے اتحاد پیدا ہو تے ہیں ۔ عید صرف تیار ہو کر گھومنے یا ٹیوی کے سامنے بیٹھ کر وقت گذارنے ، آرام کرنے یا پکنک منانے کا دن نہیں ۔ یہ دن ہے رنجش بھلا کر گلے ملنے کا ، دوستی اور میل ملاپ کے ذریعے نئی جلا بخشنے کا ، دل سے تمام کدورتیں نکال کر ایک دوسرے کو دل سے معاف کر دینے کا ، اگرآپ کا کو ئی اپنا آپ سے ناراض ہے یا آپ کے دل میں کسی کے لئے تھو ری سی بھی رنجش مو جود ہیں تو تمام رنجشیں بھلا کر آگے بڑھئیے اور دل سے تمام کدورتیں نکال دیجئیے ۔ 
بڑھتی ہے جس سے باہمی الفت وہ عید ہے 
کر دے جو دل سے دور کدورت وہ عید ہے 
اس سے بھائی چارگی اور ایکتا کی شان ہے 
ملتا ہے جس سے درس اخوب وہ عید ہے 
عید منانے کی اس حقیقت کو سامنے رکھئے تو اس بات کو دہرانے کی ضرورت نہیں محسوس ہو تی کہ عید کی خوشی میں اس بد نصیب کا کو ئی حصہ نہیں ، جو رمضان کی بر کتوں سے محروم رہا ، اور رمضان کے با برکت شب و روز پانے کے با وجود اس نے اپنی مغفرت کا سامان نہیں کیا ۔ لیل و نہار کی گردش جب تک باقی ہے یکم شوال کی تاریخ آتی رہے گی مگر محض اس صبح کا طلوع ہو نا ہی پیغام مسرت نہیں ہے ۔ یہ صبح تو ہر ایک پر طلو ع ہو تی ہے لیکن اس جشن میں حقیقی مسرت صرف اسی کا حصہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہو کر یہ کہہ سکے کہ پر وردگار نے جو مبارک مہینہ مجھے عطاء فرمایا تھا میں نے اسے ضائع نہیں کیا میں دن میں بھی خوشی کا کام کرتا رہا اور شب میں بھی تیری عباد ت میں لگا رہا ۔ عید الفطر یقیناًمسلمانوں کے لئے اظہار مسرت کا دن ہے ۔ یہ اللہ کا دیا ہو تہوار ہے ۔ عید کی سچی خوشیاں ، دوسروں میں پیار و محبت اور خوشی بانٹنے سے ملتی ہیں ۔ 
کچھ اس طرح عید کی تعظیم کیجئے 
تزئین بزم شوق کی تنظیم کیجئے
لیکن نہ امتیاز من و تو ہو درمیاں 
خوشیاں ہر ایک شخص کو تقسیم کیجئے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا