English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی و شمالی کوریا کی سربراہی ملاقات 18سے 20 ستمبر تک ہوگی

share with us


سیؤل:08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ صدر مون جے ان کی طرف سے خصوصی وفد کے دورہ شمالی کوریا کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ18 سے 20 ستمبر تک شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات ہوگی۔جنوبی کوریا کے خصوصی وفد کے اولین خصوصی ایلچی نے ایک پریس کانفرنس میں دورہ شمالی کوریا کے دوران حاصل کردہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سربراہی ملاقات کے دوران جزیرہ نما کوریا میں ہمیشہ کے لئے امن و خوشحالی لانے پر بات چیت کی جائے گی خاص طور پر جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بنانے کے عملی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا