English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈنمارک،نقاب اوڑھنے پر مسلمان خاتون پر جرمانہ عائد

share with us

ڈنمارک:06؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی ملک ڈنمارک میں نقاب کرنے مسلمان خاتون پرایک ہزار کرونا (155امریکی ڈالرز) جرمانہ عائد کر دیا گیا،خاتون کا تعلق ترکی سے ہے جو اپنا ویزا تجدید کرانے پولیس اسٹیشن گئی تھیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم خاتون نے جرمانہ ادا کیا اور پولیس اسٹیشن سے روانہ ہو گئیں ،خاتون کا صرار تھا کہ وہ ڈنمارک کے اس قانون سے واقف نہیں تھیں جس کے تحت عوامی مقامات پر نقاب اوڑھنا خلاف قانون ہے۔رواں سال مئی میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا قانون منظورکیاتھا جس کے بارے میں بہت سے لوگ لاعلم ہیں ۔یورپی ملک آسٹریا، فرانس اور بلجیم بھی اپنے اپنے ممالک میں اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا