English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجلی

share with us

مزکورہ ڈپازٹ جمع کرنے یا نیا میٹر لگانے پر کسی کے پاس tv ،فریج ،ایر کنڈیشنر ہے یا نہیں ہے یا مستقبل میں tv،فریج ،ایر کنڈیشنر کی ضرورت پوری کی گئی جس کا کوئی ثبوت نا ہوتے ہوئے دو مہینے کا اندازا لائٹ بل رقم لیکرجہاں ڈپازٹ جمع کی گئی وہاں عوام نے ڈپازٹ کے حساب سے کم یا زیادہ بجلی یونٹ کا استعمال کیا اور بجلی ڈپازٹ سے بقایہ بل کی ادائیگی وصولی جانے پر عوام نے دوبارہ ڈپازٹ کی بھی یا نہیں اس کا حساب کتاب نہیں ہونے کے برابر ہے۔ 
جبکہ بجلی چارجیز 2005 تا 2016 میں بڑی تبدیلیاں ہیں اور جہاں mseb اور best سے RTI ایکٹ کے تحت انفارمیشن حاصل کی جا سکتی ہے وہیں ٹاٹا اور ریلائنس پاور اینرجی عوام کو بجلی بہم پہونچا نے اور معلومات فراہم کرنے کیلئیے RTI ACT کے قانون سے مستشنی ہے ایسا tata ارو ریلائنس کا ماننا اور کہنا ہے۔
وہیں ریلائنس اینرجی سے 70 لاکھ روپیے ڈیپازٹ لیکر MSEB سے بجلی ریلائینس پاور اینرجی کو دی جاتی ہے۔ جس سے بھی ریلائنس اینرجی کو آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ چاہے وہ MSEB سے خریدی گئی بجلی کنزیومرس کو سپلائی کرے یا ریلائنس خود کے کارخانے چلائے ۔کیا یہ ناممکن ہے کہ عوام کو دی گئی 20 % بجلی کے عوض میںMSEB اور BEST سے ریلائنس پاور اینرجی 50% بجلی نہیں خرید سکتے ہیں؟ کیا اس طرح ریلائنس اور ٹاٹا کو MSEB ارو best سے بجلی خریدنے کے حقوق حاصل نہیں ہیں؟ کیا BEST اور MSEB کو بھی اسی طرح TATA اور RELIANCE POWER ENEGRY سے بجلی خریدنے کے حقوق حاصل ہیں؟
یہاں یہ قابل غور فکر ہے کیا RELIENCE POWER ENERGYاور TATA کو ممبئی کے لیے reserve کیاگیا ہے ؟ جیسا کے MSEB کو وسئی ویرار، پالگھر تھانے کیلئے reserve کیا گیا ہے؟ یہ بھی توجہ طلب ہے کی کیا MSEB سے ریلائنس کو لایٹ بجلی کنکشن دینے کی وجہ سے وسئی ویرار پالگھر ،تھانے اضلاع کو لوڈشیڈنگ کا سامنا برداشت نہیں کرنا پڑ رہا ہے؟
حال یہ ہے کہ ماضی میں تین مہینہ تک بجلی بل کی ادائیگی کی جاسکتی تھی فی ا لحال ایک ہی مہینے کا بل ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے میٹر سے بے دخل کر دیا جاتا ہے۔ 100 تا 500 روپئے ادا نہ کرے کی صورت میں غربا کو ذاتی وقت ، کرایہ خرچ کرنے اور جرمانہ ادا کرنے پر ہی ان کے معصوم بے یار و مددگار بچوں کو پڑھائی اور غریب مریضوں کو تازہ ہوا دار پنکھے اور بجلیمیسر کی جاتی ہے۔
جہاں غرباء سے 100 تا 200 روپیہ وصولنے کے لیے تنگدستی کا اظہار کیا جاتا ہے وہیں ریلائنس میٹرو ٹرین مالس مہنگے اسپتال مہنگی دوائی کی کمپنیاں ڈونیشن وصولنے والے اسکول فلم انڈسٹری وغیرہ کو ہزاروں کروڑوں اور اربوں روپئے کی لائٹ بنا روک ٹوک ایک مہینہ دس دن کی کریڈٹ اور انسٹالمینٹس صہولت پر بہم پہنچائی جاتی ہے۔
بہر حال مذکورہ تمام نکات و وجوہات کو مد نظر رکھتے ہوئے 2005 کے قانون کو اپڈیٹ کیا جائے بہتر ہوگا، بزنس سیکٹر کے پچھلے ماہانہ بل کے ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوے مہینے کا لائٹ بل بزنس سیکٹر سے اڈوانس میں رقم وصولنا چاہیے اور ایڈوانس نہ ادا کرنے پر بجلی کو ملتوی کرنا چاہیے ۔ جہاں غرباء کو تین مہینے کی لائٹ پہنچائی جاتی تھی اس مدت کو دوبارہ نافذ کیا جائے اور کسی وجہ یا مجبوری کی وجہ سے ایک مہینے میں لایٹ کنکشن کو کٹ نا کیا جائے غرباء کو تین مہینے کی مدت تک پچھلا بل بھرنے کی اجازت دی جائے۔
ایک مہینے کاایڈوانس محض ایک ہی مرتبہ کی دوراندیشی ہے اس کو اچھی طرح سمجھ کر عوام کو سمجھانا چاہیے ۔ جب تک capitalism کا خاتمہ نہی ہوگا غریب کی سنوائی نہیں ہوگی۔ مذکورہ بالا ر پورٹ کو مدنظر رکھتے ہوے تمام بیکار و کامگار نگرسیوک ایم ایل اے ،سوشل میڈیا وغیرہ کاروائی کے لیے آگے آئیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا