English   /   Kannada   /   Nawayathi

سورۂ اخلاص فضائل کا انبار: قسط ۱۷؂

share with us

[ف۔۱]حدیث میں سورۂ اخلاص کو تہائی قرآن کے برابر قراردیاگیا ہے اس لئے کہ قرآن میں بنیادی طور پر تین مضامین بیان کئے گئے ہیں ۱)قصے ۲)احکام ۳)اللہ کے صفات ہے، چونکہ سورۂ اخلاص میں اللہ کے صفات بڑی خوبصورتی اور عام فہم اندازمیں بیان کئے گئے ہیں اس لئے سورۂ اخلاص کو تہائی قرآن کے مترادف بیان کیاگیا ہے، دوسرے اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سورۂ اخلاص پڑھنے والے کو تہائی قرآن کے بقدر ثواب دیا جائے گا اور یہ چیز رحمت خداوندی سے بالکل بعید نہیں ۔
[ف۔۲]حدیث بالا کے علاوہ دوسری حدیثوں سے بھی اس کی سورے کی فضیلت و اہمیت معلوم ہوتی ہے۔
۱) حضرت انسؓسے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضورﷺکی خدمت میں عرض کیا کہ :حضرت یہ سورت قل ھو اللہ احد مجھے خاص طور سے محبوب ہے،آپﷺ نے ارشاد فرمایا : اس سورت کے ساتھ تمھاری یہ محبت تم کو جنت میں پہونچادے گی ۔رواہ الترمذی وروی البخاری معناہ
۲)حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا:جوشخص بستر پر سونے کاارادہ کرے پھر سو دفعہ سورۂ قل ھواللہ احد پڑھے تو جب قیامت قائم ہوگی تو اللہ اس سے فرمائے گا :اے میرے بندے !اپنے داہنے ہاتھ پر جنت چلاجا۔[الترمذی]
اللہ اکبربلاشبہ بڑا سستہ سوداہے کہ سونے سے پہلے صرف سودفعہ قل ھواللہ احد پڑھنے پر یہ دولت نصیب ہوجائے ،یا صرف ایک بار پڑھنے پر تہائی قرآن پڑھنے کا ثواب ملے، بہرحال اتنی کوشش ضرور کرنی چائیے کہ جتنی اس طرح کی احادیث نظروں سے گزرتی ہیں یا کسی بھی نئی سنت کے بارے میں معلوم ہو تو کم ازکم زندگی میں ایک بار مرتبہ ضرور اس پر عمل کرناچائیے جس سے نیکیوں کا بہت بڑا خزانہ ہمارے نامۂ اعمال میں جمع ہوگاجس سے انسان کو ہمیشہ کی راحت نصیب ہوگی ۔
عبدالنور عبدالباری فکردے ندویؔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا