English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا اور سعودیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق

share with us

جنوبی کوریا اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے مذاکرات کیے ہیں


سیول :06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا اور سعودی عرب نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے مذاکرات کیے ہیں جن میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے نئے مواقع کے بارے میں غور کیا گیا،کورین وزارت صنعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجارت، صنعت اور توانائی کے وزیر پیک ان گوئے سے سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفلیح نے ملاقات کی اور اپنے ملک کے ترقیاتی وڑن 2030 ء کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے لیے نئے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس وڑن کے تحت سعودی حکومت تیل کی صنعت پر انحصار کم کرکے نئی صنعتوں کے قیام اور بنیادی اقتصادی ڈھانچے کی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا