English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی صدر حسن روحانی سے فرانسیسی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو

share with us

موجودہ جوہری معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، حسن روحانی کا کورا جواب


تہران:30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمینوئل میکخواں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہیںیہ باور کر ایا ہے کہ سات عالمی طاقتوں کے ساتھ قائم موجودہ جوہری معاہدے پر ’سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے جانے والے بعض خدشات کا تدارک بھی ضروری ہے۔ ایران اور فرانس کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔ صدر میکخواں نے کہا کہ مذاکرات کو تین اضافی ناگزیر موضوعات کو شامل کرنے کے لیے وسیع کیا جائے جس میں سنہ 2025 میں اس معاہدے کے خاتمے کے بعد کی صورت حال پر مباحثہ، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ایران کی شمولیت اور اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر بات چیت شامل ہے۔ایرانی صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صدر روحانی نے صدر میخواں کو بتایا کہ ایران سنہ 2025 کے بعد بین الاقوامی قوانین کی ’اپنے وعدے سے زیادہ پابندیوں کو قبول نہیں کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے معاہدے میں شامل رہنے کی صورت میں بھی یہ ان کے لیے ’قابل قبول نہیں ہوگا‘ کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ سلوک نے ایران کی بین الاقوامی ساکھ خراب کی ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ وہ فرانس کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے کے 
لیے کام کریں گے اور 'تمام شعبے' میں تعاون کرنا چاہیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا