English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل میں دو خودکش دھماکے ،ایک صحافی سمیت7افراد جاں بحق ،20زخمی ،ہسپتال منتقل 

share with us

دونوں دھماکوں کے درمیان معمولی وقفہ تھا ،کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ،ترجمان پولیس 


کابل:30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں سات افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے افغان خفیہ ادارے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس سے سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائیوقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے پہلے دھماکے میں 4 افراد کے ہلاک اور 5 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ کابل پولیس کے ترجمان نے ششدرک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا۔ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب گذشتہ ہفتے کابل میں ایک ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔کابل پولیس چیف جنرل داد امین نے بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور کا ہدف عام شہری تھے، جس نے شناختی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے قریب جا کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔واضح رہے کہ رواں برس 28 فروری کو بھی افغان انٹیلی جنس ایجنسی، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی(این ڈی ایس) کے ایک کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ برس دسمبر میں بھی ایک خودکش بمبار نے اسی کمپانڈ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا