English   /   Kannada   /   Nawayathi

فوج سے جھڑپوں کے بعد شمالی میانمار سے بھی ہزاروں افراد کی ہجرت

share with us

کاچین سے اب تک چار ہزار کے قریب افراد ہجرت کر چکے ہیں ،ترجمان اقوام متحدہ 


نیویارک:29؍اپریل2018(فکروخبر /ذرائع)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں میانمار سے مزید ہزاروں کاچینی افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے ایک ترجمان نے بتایاکہ میانمار کی شمالی ریاست کاچین سے اب تک چار ہزار کے قریب افراد ہجرت کر چکے ہیں۔ اس ہجرت کا سبب میانمار کی فوج اور باغیوں کی تنظیم کاچین انڈیپینڈنس آرمی کے درمیان تازہ جھڑپیں بتایا گیا ہے۔ تاہم شمالی میانمار کی نسبت روہنگیا علاقوں والے مغربی حصے میں صورت حال اب بھی زیادہ ابتر ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا