English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کی فوجی مشقوں میں شمولیت کے لیے سعودی فوجی دستے پہونچے ازمیر

share with us

ترکی میں سعودی ملٹری اتاشی، مشقوں کے کمانڈر عبداللہ محمد الدریبی نے دستے کا فوجی اڈے پر استقبال کیا

ریاض:29؍اپریل2018(فکروخبر /ذرائع)سعودی عرب کا ایک فوجی دستہ ترکی کے شہر ازمیر پہنچ گیا جہاں وہ’’EFES2018 ‘‘ کے عنوان سے ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی پہنچنے پر سعودی فوجی دستے کا استقبال ترکی میں متعین سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر جنرل خالد بن حسین العساف اور مشقوں کے کمانڈر نیول کرنل عبداللہ محمد الدریبی اور دیگر ارکان نے کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل خالد العساف نے کہا کہ مشقوں میں متعدد ممالک کے افواج شرکت کررہی ہیں۔ یہ مشقیں ترکی کے متعدد مقامات پر کی جائیں گی۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائیہ کے دستے حصے لے رہے ہیں۔سعودی دستے کے کمانڈر عبداللہ الدیریبی نے کہا کہ ترکی میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے جنگی تجربات سے فائدہ اٹھانا، جوائنٹ آپریشنز، فوج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون اہم مقاصد ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا