English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں،یو این 

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:29؍اپریل2018(فکروخبر /ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کے ادارے اوچا نے اپنی 15 روزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل فوج غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کا بے پناہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔ رپورٹ میں غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے وحشیانہ قتل عام کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوچا کی طرف سے جاری کرد رپورٹ میں غزہ میں جاری فلسطینی احتجاج اور اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے 700 میٹر کے فاصلے پر فلسطینیوں نے احتجاجی خیمے لگا رکھے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے حالیہ چار ہفتوں کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی کیاگیا۔ قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2369 فلسطینیوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جن میں سے 1739 فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار ہفتوں سے اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے چار ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے46 فلسطینیوں کو قتل اور5500 کو زخمی کردیا ہے۔رپورٹ میں زور دیا گیا ہے غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ اسرائیلی فوج ایک بار نہیں بلکہ باربار فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا