English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں حوثی ملیشیا کا مغوی کارکنان کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ

share with us

ان افراد پر آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد سے وفاداری کا الزام تھا،عدالت 


صنعاء۔28؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول عدالت نے باغیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے آٹھ کارکنان کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ ان افراد پر آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد سے وفاداری کا الزام تھا۔جرمن ریڈیو کے مطابق عدالت نے مذکورہ کارکنان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے البیضاء صوبے میں داعش اور القاعدہ تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ حوثی ملیشیا یہ الزام عموما اپنے مخاصمین پر عائد کرتی ہے۔دوسری جانب مغوی افراد کی ماؤں کی انجمن نے سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدلیہ کے نارمل دائرہ کار سے خارج ایک عدالت کی جانب سے جاری کیا گیا۔ انجمن نے ایک بیان میں حوثی ملیشیا کی جانب سے عدلیہ کو سیاست سے آلودہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی مذمت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا